اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغاستان کی وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان گزشتہ تین سالوں میں تجارتی سرگرمیوں میں دوگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
مسافر قوقندي نے كہا كہ ايران اور افغانستان كے درميان تجارتي حجم 2 ارب ڈالر تك پہنچ گيا ہے.
انہوں نے كہا كہ ايران پر مغربي ممالك كي پابنديوں كے خاتمے كے بعد دونوں ہمسايہ ممالك كے درميان اقتصادي اور تجارتي سرگرميوں ميں تيزي سے اضافہ ہورہا ہے.
دونوں ممالك كے درميان ريلوے اور روڈ كي تعميرات كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ اس منصوبوں كي تكميل سے دونوں ہمسايہ ممالك كے درميان تجارت كئي گنا اضافہ ہونے كا امكان ہے.
انہوں نے ايران ميں چابہار بندرگاہ كي تعمير كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ افغان تاجر اور حكومت كي نگاہ ايران كے جنوب ميں زير تعمير چابہار بندرگاہ پر ہيں اور يقينا دونوں ممالك كے درميان تجارت اور اقتصادي روابط چابہار بندرگاہ كے تعمير سے كئي گنا اضافہ ہوگا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲